اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا ۔ دونوں رہنمائوں کے مابین بات چیت کے دوران پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں،خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے۔