• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاضر سروس پولیس افسر کا سارہ ایوارارڈ کو اغوا اور ریپ کرنے کا اعتراف

لندن (جنگ نیوز) پولیس کے حاضر سروس افسر نے سارہ ایوارارڈ کو اغوا اور ریپ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 33 سالہ سارہ 3 مارچ کو پیدل اپنے گھر جاتے ہوئے کلیپسیم سے غائب ہوگئی تھی اور پھر ایک ہفتے کے بعد اس کی لاش کینٹ میں ایشوورڈ کے علاقے سے ملی تھی۔ بیلمارش جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پی سی وین کوزنز نے اغوا اور ریپ کے الزامات کو قبول کیا۔ اس نے سارہ کی موت کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ سارہ کے خاندان کے چار افراد کورٹ میں موجود تھے، مقدمہ کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔
تازہ ترین