• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پر مختلف رہنماؤں کی مذمت

  پیرس ( رضا چوہدری ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک نوجوان کے تھپڑ مارنے کے واقعہ پر مختلف فرانسیسی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ایسے واقعات کو سختی سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ روش جاری رہی تو آئندہ صدارتی الیکشن کے موقع پر مزید ناخوشگوار واقعات پیش آسکتے ہیں ۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ منگل کے روز پیش آنے والے واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے اور انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دنیا بھر میں اس واقعہ کو بڑی پذیرائی اور کوریج ملی ہے تاہم ایوان صدر کی طرف سے اس پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین