• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں چھوٹا طیارہ درختوں سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمن کے شہر فرینکفرٹ کے قریب چھوٹا طیارہ درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2 مسافر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ہائی وے اور ریلوے لائن کے قریب پیش آیا۔ جرمن پولیس نے بتایا کہ ہائیز صوبے کے جنوب مغرب میں واقع جیلن ہاؤزین قصبے کے قریب چھوٹا طیارہ درختو ں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں سڑک کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا،تاہم اس میں سوار دونوں افراد موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 53 اور 67 سال ہیں، تاہم دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تازہ ترین