• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے 27 ارب روپے کے کنٹریکٹ سائن

اسلام آباد (ساجد چوہدری) یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے رواں مالی سال کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے 27ارب روپے کے کنٹریکٹ سائن کئے۔ ملک بھر میں 8ہزار میل فائبر آپٹیکل بچھائی جا چکی ہے جبکہ ساڑھے چار ہزار میل فائبر آپٹیکل بچھانے کے کنٹریکٹ سائن کئے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مالی سال کے دوران مزید پانچ ہزار کلومیٹر فائبر آپٹیکل بچھانے کے کنٹریکٹ سائن کئے جائیں گے۔ ادارے کے آئندہ مالی سال کیلئے 18ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری پیر کو دی جائیگی۔ یونیورسل سروس فنڈ کمپنی (یو ایس ایف) کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اس بجٹ کی منظوری دے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ یو ایس ایف کی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ ہوگا۔ رواں مالی سال کا یو ایس ایف کا ترقیاتی بجٹ 11ارب روپے کا تھا۔

تازہ ترین