• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے مرحوم شہری کو 8 لاکھ روپے ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھیج دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مرحوم شخص کے نام گھر پر ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے ٹیکس نوٹس پر عملدرآمد روک دیا اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت میں مرحوم گلریز راشد کے بیٹے فرحان نے درخواست دائر کی جس میں اس نے بتایا کہ والد 29 نومبر 2014 ء کو فوت ہوئے تھے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایف بی آرنے 30 جون 2019 ء کو 8 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کا نوٹس بھیجا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید