• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلولر موبائل سم کی تعداد پونے سترہ کروڑ سے 19 کروڑ ہوگئی

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں ایکٹیو سیلولر موبائل سبسکرائبرز کی تعداد 31مئی 2021 کو 19 کروڑ ہوگئی ہے جو 31مارچ 2021کو 18 کروڑ 20 لاکھ تھی اور 30 جون 2020 کو 16 کروڑ 73 لاکھ موبائل سم ایکٹیو تھیں اس طرح مالی سال 2020-21 کے پہلے نو مہینوں میں پاکستان میں ایکٹیو موبائل فون سم کی تعداد میں 8.6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ پاکستان کے شہری علاقوں میں 98 فیصد لوگوں کے پاس موبائل فون کنکشن ہیں 2016-17 میں پاکستان میں 14 کروڑ موبائل سم، 2017-18 میں 15 کروڑ موبائل فون سم، 2018-19 میں 16 کروڑ 10 لاکھ ایکٹو موبائل سم تھیں۔ 2019-20 میں یہ 16 کروڑ 70 لاکھ اور مارچ 2021 میں 18 کروڑ 20 لاکھ ہوگئیں اب یہ 19 کروڑ ہوگئی ہیں یہ بڑھتی ہوئی تعداد ایف بی آر کے ریونیو میں تیز رفتار اضافے کا موجب ہے۔

تازہ ترین