• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد مہیسر، دیدار سمیت 30 ملزمان 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار جئے سندھ قومی محاذ(جسقم ) کے سینیئر وائس چیئرمین امجد مہیسر ، دیدار سمیت 30 ملزمان کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار جئے سندھ قومی محاذ(جسقم ) کے سینیئر وائس چیئرمین امجد مہیسر ، دیدار سمیت 30 ملزمان کو پیش کیا۔ بعد ازاں عدالت نے جئے سندھ قومی محاذ(جسقم ) کے سینیئرر وائس چیئرمین امجد مہیسر ، دیدار سمیت 30 ملزمان کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا عد الت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ دریں اسنا سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی کے کیسز میں نامزد سندھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ‘ سید ڈنل شاہ‘ سجاد چانڈیو‘ اسلم خیر پوری ‘جان محمدجونیجو‘ روشن برڑو اور زین شاہ کی 10روز کے لئے عبوری حفاظتی ضمانت برائے قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی ہے اور 25,25ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیاہے ۔

تازہ ترین