• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو کی صنعت سے 50 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا ہوسکتا ہے،رپورٹ

پشاور (جنگ نیوز)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال میں تمباکو کی صنعت سے 50 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرسکتی ہے اگر بجٹ 2021-22 میں سگریٹ کی قیمتوں اور تمباکو سے تیار کردہ سگریٹس سمیت دیگر مصنوعات کی اشیاء میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔تمباکو سے وابستہ تنظیموں کے کے ایک گروپ نے حکومت کو تحریری طور پر تجویز دی ہے کہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کم از کم 40 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ اضافی محصول وصول کیا جاسکے اور تمباکو سے متعلق بیماریوں کے صحت کا بوجھ کم ہو۔ .فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں سال تمباکو کی صنعت سے ٹیکسوں میں 127 ارب روپے وصول کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گذشتہ دو سالوں سے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے ۔تنظیموں کے عہدے داران نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کثیر القومی تمباکو کمپنیوں کے اثر و رسوخ کو ترک کرے اور بجٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں کم از کم 40 فیصد تک اضافہ کرے۔
تازہ ترین