• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات گواہان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے جمال خٹک ریفرنس میں نامزد استعاثہ کے سات گواہان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ جب عدالت نے جمال خان خٹک ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد گواہان سجادا حمد خٹک ، شکیل ممتاز پراچہ ، اسماعیل ، رانا سہیل ، عثمان سیف اللہ ، عرفان خان اور فیاض گل عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے تمام گواہان کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور 30جون کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
پشاور سے مزید