• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتدر قوتیں عالمی امن اور انسانیت کی بقا کیلئے کلیدی کردار ادا کریں، اقبال سندھو

لندن( پ ر ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو ،سینئر نائب صدر ناصر ملک، جنرل سیکرٹری چوہدری نویداکبر،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل ،صدرفرانس وقاراحمدباجوہ اورصدرسعودیہ سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ اسرائیل انسانیت کوروندنے سے باز نہیں آرہا۔مقتدرقوتوں کوعالمی امن اورانسانیت کی بقاکیلئے کلیدی کرداراداکرناہوگا۔ صیہونی درندوں کوفلسطینیوں کے حقوق کی پامالی سے روکاجائے ۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی درندوں نے فلسطینیوں کی پرامن ریلی پر فائرنگ کرتے ہوئے 50مظاہرین کوشدیدزخمی کردیا ۔الجزیرہ کی خاتون صحافی کوکسی جواز کے بغیر گرفتارکرنا بھی قابل مذمت ہے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتوں اوران کی عمارتوں کی تباہی کے بعد وہاں بحالی کیلئے ادویات اورخوراک سمیت دوسرا امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے لیکن کاش فلسطین کوبارود کی برسات سے بچالیا جاتا توشیرخوار بچوں اورخواتین سمیت چارسوسے زائدقیمتی انسانی جانوں کاضیاع نہ ہوتا۔عالمی ضمیرکومزید خاموش رہنا قیامت برپاکرسکتا ہے لہٰذا اسرائیل اوربھارت کودوٹوک پیغام دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اوراسرائیل طاقت کے زعم میں کشمیریوں اورفلسطینیوں کے زندگی سے کھلواڑ بندکردیں ،مودی سرکار فوری طورپر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال جبکہ اسرائیل کی فسطائی حکومت فلسطین کی اراضی خالی کرے ۔انتہاپسنداسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہوئے جنگی جرائم کاارتکاب کیا ،اس کاٹرائل عالمی ضمیر کافرض اورانسانیت پرقرض ہے۔

تازہ ترین