• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار، بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سےسوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی گئی ہے۔

حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا ’ویل ڈن یعنی شاباش فردوس عاشق اعوان۔‘

اداکارہ کا یہ ٹوئٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے آج کل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھے گئے رویے پر بہت خوش ہیں اور اسی وجہ سے اُنہیں شاباشی دے رہی ہیں۔

دوسری جانب حمیمہ ملک اپنے اس ٹوئٹ کی وجہ سے صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

محمد حارث نامی صارف نے لکھا کہ ’تشدد پر کسی کی تعریف کرنا درست نہیں۔‘

حنا خان نے لکھا کہ ’آپ کا کوئی حال نہیں، آپ ہمیشہ غلط چیز کو ہی پروموٹ کرنا۔‘

ایک صارف نے حمیمہ ملک سے سوال کیا کہ ’آپ کس بات پر فردوس عاشق کو شاباشی دے رہی ہیں؟‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔

تازہ ترین