• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان کا کپڑوں کے بعد پرفیوم لاؤنچ کرنے کا اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے کپڑوں کے برانڈ کے بعد اب اپنا پرفیوم لاؤنچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایمن خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں پرفیوم کی ایک بوتل ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پر انگریزی زبان میں درج ہے کہ ’جلد آرہا ہے۔‘

ایمن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہورہا ہے کہ میں بہت جلد اپنا پرفیوم لاؤنچ کرنے جارہی ہوں۔‘

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ میرے پرفیوم کی پہلی بوتل جیتنا چاہتے ہیں تو مجھے بتائیں کہ میرے پرفیوم کی خوشبو کونسی ہوگی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس کے ساتھ ہی آپ اپنے 4 دوستوں کو میری پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ٹیگ بھی کریں۔‘

واضح رہے کہ 2019ء میں کئی پاکستانی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں بہترین اداکاری کر کے اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ کاروباری میدان میں بھی قدم جمانے کی بھرپور کوشش کی۔

بہت ہی کم عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مقبول ترین جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن اور منال نے بےشمار ڈراموں میں اداکاری کر کے انڈسٹری میں نام بنایا۔

اداکارہ عروہ اور ماورا کی طرح مقبول جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن منیب ا ور منال خان نے بھی سال 2019ء میں اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرا کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔

دونوں بہنوں کی کپڑوں کی برانڈ مشرقی لباس پر مبنی ہے اور ان کی برانڈ سے بھی صارفین فی الحال آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ 

تازہ ترین