• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال اور احسن کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر

حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر آگیا۔

منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ پر انگریزی زبان میں احسن محسن اکرام اور منال خان کا نام درج ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کو مدعو کیا جارہا ہے۔‘

اُنہوں نے کیپشن میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔

منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین