• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار وہاج علی کی جانب سے اپنی اہلیہ کو کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

آج کل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہر دوسرے ڈرامے میں اہم ترین کرداروں میں نظر آنے والے اداکار وہاج علی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ’وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر باندھتے ہیں، اُن کی کامیابی کا راز اُن کی اہلیہ کا ہر مشکل وقت، ہر فیصلے میں ساتھ ہونا ہے۔‘


وہاج علی نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر آج وہ ایک اداکار ہیں تو اپنی اہلیہ کی وجہ سے ہیں، وہ جب برے حالات سے نا امید ہو جاتے ہیں یا ہمت چھوڑ بیٹھتے ہیں تو اُن کی اہلیہ ہی اُن کی امید بندھاتی ہیں اور اُن کی دلجوئی کرتی ہیں۔‘

وہاج علی نے کہا ہے کہ ’اُن کی اہلیہ برے حالات میں اُنہیں اچھے اور بہتر وقت کے آنے کا بتاتی ہیں اور حوصلہ دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ آج ایک کامیاب اداکار ہیں۔‘

اُن کا کہنا ہے کہ ’اگر اُن کی اہلیہ اُن کا اتنا ساتھ نہ دیتی اور اُن کی زندگی میں اُن کا حوصلہ نہ بنتی تو وہ آج کوئی اور کام کر رہے ہوتے۔‘

تازہ ترین