وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کی وجہ سے ویکیسنیشن کو تیزکرنا ضروری ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ جی بی میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے ۔