محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق ملک کے ڈیموں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آگئی۔
حکام کے مطابق دریائے سندھ میں بھی پانی کی صورتحال بہتر ہونے لگی، گڈو بیراج پر اس وقت 97 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہے، سکھر بیراج میں اس وقت پانی کی آمد 67 ہزار کیوسک ہے، سکھر بیراج سے پانی کا اخراج 31 ہزار کیوسک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک ہے، کوٹری بیراج سے پانی کا اخراج 380 کیوسک ہے۔
حکام کے مطابق بی ایس کینال کو کئی روز سے پانی کی فراہمی بند تھی، پانی کی صورتحال میں بہتری کے بعد بی ایس کینال کو کھول دیا گیا ہے۔