• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی تقسیم، پنجاب نے سندھ کے تحفظات مسترد کردیے

پنجاب کے وزیر آب پاشی نے پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پانی کی پیمائش کے لیے نیوٹرل امپائر کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب کے وزیر آب پاشی محسن لغاری کا کہنا ہے کہ سندھ کی شکایت حقائق پر مبنی نہیں، اس سال دریاوں اور ڈیمز میں پانی قابل تشویش حد تک کم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ دونوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے ،پنجاب میں پانی نو فیصد اور سندھ میں ستائيس فیصد ضائع ہوتا ہے، اس کی تحقیقات کی جائيں۔

انہوں نے کہا کہ ارسا سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں جہاں سے پانی آتا ہے ،اور جہاں سے نکلتا ہے ان پوائنٹس پرمانیٹر تعینات کیے جائیں ،،جن میں ایک پنجاب ،ایک سندھ اور وفاق سے ایک غیر جانبدار نمائندے کا تقرر کیا جائے


انہوں نے کہا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر مکمل عمل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین