• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 1175 نئے کیسز رپورٹ، 18 مریضوں کا انتقال، وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 175 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار703 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 18 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 537 ہوگئی ہے۔ جبکہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 262 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 54 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین