• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں غریب پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم نے پائیدار ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران غیر مہذب اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے عوام دوست بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اس بہترین بجٹ پر تنقید کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین