• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے رکھے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہونی چاہیے تھی، سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے رکھے۔

اسلام آباد میں  سرکاری ملازمین کے احتجاج  سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا کو ہمیشہ کمزور اور عام آدمی کی آواز بننا چاہیے، سرکاری ملازمین کے ساتھ تین سال سے ناانصافی ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے ہونے والی ناانصافی سب کے سامنے ہے، عوام جانتے ہیں کہ ملک کے معاشی حالات کیا ہیں، وزیراعظم اور وزیر خزانہ عوام کو بتارہے ملک ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا جارہا، وزیراعظم تنخواہوں میں اس لیے اضافہ نہیں کررہے کیونکہ وہ جھوٹے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخی سطح پر مہنگائی کے دوران اس سال صرف دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا، کورونا وبا کے دوران 30 فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہیے تھا۔

تازہ ترین