• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی حکومتوں کے قیام میں رکاوٹ خلاف آئین ہے، پی ایس پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے پر تمام صوبائی حکومتوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا اطلاق کیا جائے، ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کام اسمبلی میں جاکر قانون سازی کرنا ہے گلیاں اور سڑکیں بنانا نہیں ،انہوں نےکہا کہ پاکستان میں آمروں نے آئین توڑالیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ پاکستان کی وفاقی اور تمام صوبائی حکومتی ادوار میں آئین کے آرٹیکل 140A کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 7 میں ریاست کی حکومتوں کی 3 سطحوں کے بارے میں واضح بیان ہے جو وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتی نظام ہیں، لیکن نواز شریف، آصف علی زرداری اور عمران خان تینوں نے اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا۔