کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل چھ میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین آندرے رسل اسلام آباد کے خلاف بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ بری طرح بھنور میں پھنسی کوئٹہ کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رسل کو بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی ، انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی تاہم فیلڈنگ نہیں کی۔