• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھوں میں اضافے کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں، فضل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہیں، چالیس سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں بجٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں ۔ وقف املاک بل چلنے نہیں د ینگے،بجٹ میں جھوٹ بول کر ملبہ شوکت ترین پر ڈال دیا گیا ،اب ہر اجازتFATF دیگی ،بلاول کے بیان پر شکایتیں ہیں ، پوچھا تو اپوزیشن بکھر جا ئیگی،مدرسے بنانے ہیں ،قران پڑھنا ہے، مسجد بنانی ہے تو ایف اے ٹی ایف سے اجازت لینا پڑے گی۔ معیشت جمود کا شکار ہے یہ صلاحیت ہی نہیں رکھتے کہ معیشت کو بہتر کر سکیں۔ بجٹ اور اعدادو شمار غلط پیش کیے گئے۔ 24 جولائی کو سوات میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی پی ڈی ایم کے جلسے بتائیں گے کہ عوام اب بھی اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور حکومت کی رخصتی چاہتے ہیں ۔ عوامی شاعر سید سلمان گیلانی اور ان کے برادران اور خاندان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وقف املاک بل آئین شریعت اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ہمیں اسے چلنے نہیں دیں گے ۔ شریعت ،آئین اور انسانی حقوق کے خلاف کوئی قانون سازی تسلیم نہیں کریں گے۔ قوم کے ساتھ غلط بیانی کی گئی اورشوکت ترین پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی ڈی ایم سے الگ ہونے والے ہمارا ہدف نہیں ، ہمیں بلاول بھٹو کے بیان پر شکایتیں ہیں اگر ہم شکایتوں کو زیر بحث لائیں گے تو اپوزیشن بکھر جائے گی۔اس لئے ان چیزوں کو زیر بحث نہیں لارہے۔

تازہ ترین