• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسیدہ لائنوں کے باعث سیوریج سسٹم ناکارہ، گندا پانی گھروں میں داخل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر میں بوسیدہ لائنوں کے باعث واسا کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا۔ حافظ جمال ،کاتی مار،دلی گیٹ روڈ،شریف پورہ،محلہ کھرکھراں،عزیز کالونی،مسلم کالونی، عام خاص باغ، دولت گیٹ کے رہائشوں کے گھروں میں گندہ پانی داخل ہو گیا، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، مظاہرین نے حافظ جمال میٹرو روڈ بلاک کر دیا جس سے گھنٹوں ٹریفک جام رہی مظاہرین کی جانب سے واسا حکام کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
تازہ ترین