• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین نہ لگوانے پر پولیس اہلکار معطل، تنخواہ رک گئی


کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی ناصرف تنخواہیں روکی جانے لگیں، بلکہ انہیں معطل بھی کر دیا گیا۔

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

ادھر خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والی 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ میں مسافر کی ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹ کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔

تازہ ترین