• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف کی سادگی سے بھرپور نئی سیلفی مقبول

اداکارہ سائرہ یوسف کی سادگی سے بھرپور ماسک پہنے خوبصورت سیلفی مداحوں میں مقبول ہوگئی ہے۔

خوبرو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی کوئی سیلفی کافی عرصے بعد شیئر کی ہے۔

سفید لباس میں ملبوس سائرہ یوسف کی سادگی بھری سیلفی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔

سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین