پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی سے پیدا بیماریوں کےعلاج کیلئے615بلین روپے خرچ ہوئے، تمباکو کی صنعت کے ریوینیو سے 5گناہ زیادہ علاج پرلگا، تمباکو نوشی سے سالانہ 1لاکھ 66ہزار افراد جان کی بازی ہاررہے ہیں۔
پروفیسر ارشد کا کہنا ہے کہ تمباکونوشی روکنے کا بہترین حل ٹیکسز کا نفاذ ہے، اسموکنگ کے سدباب سے 50فیصد تک پھیپھڑوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، سانس کی بیماریوں کا واحد حل سگریٹ نوشی پرٹیکس کا نفاذ ہے۔
ڈاکٹرعرفان ملک نے کہا کہ سگریٹ نوشی سانس، پھیپھڑوں سمیت دیگر بیماریوں کی جڑہے، تمباکو کی صنعت کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔