• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمول پر واپس آنے کے لیے بہت صبر کرنا پڑا، کترینہ کیف

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف نے قرنطینہ میں اپنی ورزش کے معمول میں بگاڑ پر بات کی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ورزش کرنے میں کتنی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔


کترینہ کیف نےبتایا کہ ’کورونا کے بعد انہیں اپنے روزانہ کے ورزش کے معمول پر واپس آنے کے لیے بہت صبر کرنا پڑا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ آپ کو اپنے جسم کے حساب سے اپنی رفتار سے چلنا پڑے گا ، آپ کے اچھے دن بھی آئیں گے اور ایسے دن بھی گزریں گے کہ آپ کو دوبارہ تھکاوٹ محسوس ہوگی۔‘

کترینہ نے مشورہ دیا کہ ’اعتماد رکھیں کہ آپ آہستہ آہستہ صحتیاب ہوجائیں گے اور اپنے آپ کو وقت دیں۔ ‘

اداکارہ کترینہ کیف کو ان کے مداح جلدہی ان کی نئی فلم ’سوریاوشی ‘ میں اداکار اکشے کمار کے ہمراہ سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین