• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے خوبصورت ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کر دی

پاکستان کی سرِفہرست کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ اُن کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ یاریاں ‘ میں منفی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ وہ آج کل فوٹو شوٹس اور نئے پروجیکٹس میں کتنا مصروف ہیں۔

انسٹا گرام پر9.2 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے آج صبح اپنے چاہنے والوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے صبح بخیر کہا ہے۔


عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کسی جانب ہوائی سفر کر رہی ہیں اور اس دوران آسمان کی بلندیوں سے نیچے خوبصورت سفید گھنے بادلوں اور سورج نکلنے  کے حسین نظارے سے خود بھی محظوظ ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔

عائزہ خان نے یہ خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنے لاکھوں مداحوں کو ’ صبح بخیر ‘ کہا ہے۔

تازہ ترین