• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی سیالکوٹ میں کور لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ میں کور لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

 آرمی چیف کو پیرامیٹرز کی منصوبہ بندی اور مشق کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وار گیمز کور کی دفاعی آپریشن سائیکل پر مبنی تھی، جنگی مشقیں روایتی میدان جنگ کے ماحول، پاک فوج کے آپریشنل اور پلاننگ کے مطابق تھیں۔

آرمی چیف نے بہترین منصوبہ بندی اور آپریشنل رسپانس کو سراہا۔

آرمی چیف نے فیلڈ ٹریننگ میں شامل جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین