پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔
پشاور زلمی کی اننگز کی خاص بات کامران، ڈیوڈ ملر کی نصف سنچریاں اور رومن پاول کے برق رفتار 43 رنز رہے۔
یوں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں197 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 198 رنز کا بڑا ہدف اسکور بورڈ پر سجادیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد نواز نے 2 جبکہ محمد حسنین اور خرم شہزاد نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ابوظبی میں ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں دونوں ہی ٹیمیں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں جبکہ دونوں ہی جیت سے محروم رہی ہیں۔
اپنے گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔