• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ بڑھا کر21 جون کردی، وزیر داخلہ


وقاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے جاب ویب پورٹل سے متعلق شکایات پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹس لے لیا، گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ بڑھا کر21 جون کردی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ امیدوار اب 21 جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  1143 آسامیوں کے لیے اب تک 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید