پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3 معصوم کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فورسز کے مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں 3 معصوم کشمیریوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے دوران بھارتی فورسز نے 55 سے زائد کشمیریوں کو قتل کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مظالم کے ذریعہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔