• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی موت، عدالت نے قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے لیاری میں خاتون کو مبینہ قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شوہر آنند کو پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دیتے ہوئے میڈکل بورڈ بنانے کا بھی حکم دے دیا۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے ملزم آنند کو پیش کیا۔عدالت نے گرفتار ملزم آنند کو پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دیتے ہوئے میڈکل بورڈ جوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔

تازہ ترین