• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ٹریول کی بحالی میں تاخیر، برٹش ایئرویز نے ہزاروں ملازمین پھر فرلو میں ڈال دیئے

لندن (پی اے) برٹش ائر ویز (بی اے) نے انٹرنیشنل ٹریول کی بحالی میں تاخیر پر اپنے سٹاف کے ہزاروں ارکان کو دوبارہ فرلو میں ڈال دیا ہے۔ فارن ہالیڈیز پر 17 مئی سے کورونا وائرس کوویڈ 19 رولز کی پابندیوں میں نرمی لانے سے قبل برٹش ائرویز نے اپنے ملازمین کو واپس بلانا شروع کر دیا تھا لیکن حکومت کی انٹرنیشنل ٹریول کیلئے گرین لسٹ میں بہت کم تعداد میں ملکوں کو رکھا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ مسافروں کو واپسی پر قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ علاروہ ازیں سرکاری ایڈوائس میں برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امبر لسٹ میں شامل ملکوں کا تفریحی دورہ کرنے سے گریز کریں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹریول انڈسٹری بدستور تعطل کی شکار ہے، کیونکہ لوگوں کی غالب اکثریت نے ٹریول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ برٹش ائر ویز کے سٹاف کی بڑی تعداد پہلے ہی فرلو ہے لیکن اس نئی تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ مزید بہت سے افراد اب حکومتی ویج سپورٹ سکیم پر چلے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے ملازمین انٹرنیشنل ٹریول کی بحالی کی امید میں لچکدار فرلو سکیم میں جائیں گے اور پارٹ ٹائم کام کریں گے۔ نئی صورت حال سے متاثثر ہونے والے سٹاف میں مینجمنٹ ارکان کے علاوہ وہ افراد، جن کا تعلق سیفٹی آپریشنز یا طیارے کے کریٹیکل رولز سے نہیں ہے، شامل ہیں۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ بزنس کی ہر لیئر نئی صورت حال سے متاثر ہوگی۔ برٹش ائرویز کے ترجمان نے کہا کہ بہت سی کمپنیز کی طرح ہم بھی اس بے مثال بحران کے دوران ملازمتوں کے تحفظ کیلئے فرلو سکیم کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم یہ اہم ہے کہ حکومت اپنے رسک بیسڈ فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہو انٹرنیشنل ٹریول کو بحال کرے اور اگلے دستیاب موقع میں امریکہ جیسے لو رسک ملکوں کو اپنی گرین لسٹ میں شامل کرے۔ ترجمان نے کہا کہ جب ائر لائن آپریٹ نہیں کرتی ہے تو اسے سیفٹی مینٹیننس اور انجینئرنگ کے کاموں کی وجہ سے لاکھوں پونڈ کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں اور یہ فیصلہ کیش کو محفوظ کرنے کی ایک کوشش خیال کیا جاتا ہے۔ ٹرانس اٹلانٹک آپریٹرز بی اے، ورجن اور امریکن ائر لائنز نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ائر کوریڈور بنانے کیلئے جی سیون کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مابین معاہدہ ہوگا لیکن انڈسٹری کو گزشتہ رات اس وقت مایوسی ہوئی جب یہ کہا گیا کہ ایک ٹاسک فورس صرف سفارشات دیکھنا شروع کرے گی۔ ورجن اٹلانٹک باس شائی ویئس نے کہا کہ اٹلانٹک ٹاسک فورس کی امریکہ برطانیہ ائر ٹریول کورویڈور کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی مثبت کوشش ہے اور یہ آسمان کو دوبارہ کھولنے کی جانب پہلا قدم ہے لیکن انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹریول کو دوبارہ کھولنے کیلئے ایک مخصوص ٹائم فریم کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ ائر لائنز، بزنسز اور مسافروں کو غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔

تازہ ترین