• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں دکانیں دوبارہ کھلنے کے باعث معاشی استحکام میں اضافہ

لندن (پی اے) دکانیں دوبارہ کھلنے پر اپریل میں معاشی استحکا میںاضافہ ہوا ہے۔ برطانوی معیشت اپریل میں2اعشاریہ3فیصد نمو کی حامل رہی جو گزشتہ سال جولائی سے تیز ترین ماہانہ نمو ہے۔ شاپرز نے ہائی اسٹریٹ پر زیادہ رقم خرچ کی کیونکہ غیر ضروری اشیا کی شاپس دوبارہ کھل گئیں اور لوگوں نے مزید کاریں اور کاروانز خریدے۔ قومی اعدادو شمار کے دفتر او این ایس نے کہا ہے کہ پبس اور ریستورانوں میں مزید رقم خرچ کی گئیں کیونکہ پابندیوں میں نرمی آئی ہے۔ پچھلے ماہ مضبوط نمو کے مقابلے میں اپریل میں کنٹرکشن میں کمی آئی۔ بہرحال یہ سیکٹر وبا کے عروج سے قبل کے مقابلے میں اوپر رہا۔ چانسلر رشی اسٹیک نے کہا ہے کہ اعدادو شمار امید افزا علامت ہے کہ ہماری معیشت کی بحالی شروع ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجارتی ادارے دوبارہ کھلنے پر مارچ اور اپریل میں ایک ملین سے زائد افراد حکومت کی فرلو اسکیم سے باہر آئے۔ او این ایس کے معاشی اعدادو شمار کے ڈپٹی نیشنل اسٹیٹشن جوناتھن اٹھو نے کہا ہے کہ ریٹل کے اخراجات، کاروں اور کاروانز کی خریداری میں اضافہ، اسکول پورے ماہ کھلنے اور ہاسپٹیلٹی کے دوبارہ کھلنے کی ابتدا سے اپریل میں معیشت کو فروغ حاصل ہوا۔ کے پی ایم جی یوکے، کے چیف اکنامسٹ یل سیلفن نے کہا ہے کہ شاپرز ہائی اسٹریٹ پر لوٹ آئے اور گھرانوں نے اپنی کچھ بچت غیر ضروری اشیا پر خرچ کی غیر ضروری اشیا کی دکانوں پر خرچ نمو کا بڑا حصہ رہا کیونکہ کسٹمرز کو انگلینڈ میں12اپریل سے اسٹورز پر واپس آنے کی اجازت ملی، کلوتھ اسٹورز69اعشاریہ4فیصد نمو کے حامل رہے۔ سروسز سیکٹر میں مجموعی نمو3اعشاریہ4فیصد رہی۔ گرچہ یہ فروری2020ء کے وبا سے قبل کی4اعشاریہ ایک فیصد کی حامل تھی۔ ان میں ریستوران، بارز اور کیفیز شامل ہیں جہاں کسٹمرز دوبارہ آئوٹ ڈور کھا اور پی سکتے تھے اور نمو میں39فیصد اضافہ رہا۔ لوگوں نے دوبارہ ملک بھر میں سفر کی اہمیت کا فائدہ اٹھایا، کارواں پارکس اور ہالیڈے ؟؟؟ میں سرگرمی68اعشاریہ6فیصد اضافے کی حامل رہی جبکہ ہیئر ڈریسرز اور دوسری ذاتی سروسز میں63اعشاریہ5فیصد اضافہ رہا۔ برطانیہ کے تھنک ٹینک نیو اکنامکس فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو میاٹا فان بولہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اعدادو شمار توقع کے مطابق ہیں، پابندیوں میں نرمی کے موقع پر یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور معیشت واپس معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ تاہم اس کے ؟؟؟؟ طور پر دو نصف حصوں کی کہانی ہے، جی ڈی پی کی تعداد ہمیں بتاتی ہے کہ معیشت بحال ہورہی ہے۔ تاہم اس کے غیر ہموار ہونے کا امکان بھی پایا جاتا ہے۔
تازہ ترین