• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ 19میں نو عمر لڑکیوں کی خودکشی کی کوششوں میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19میں نو عمر لڑکیوں کی خودکشی کی کوششوں میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کیلئے امریکی مراکز (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکیوں کی جانب سے خودکشی کی مشتبہ کوششوں میں 2019کے مقابلے میں گزشتہ سال نمایاں اضافہ ہوا ۔ ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مئی 2020کے اوائل تک مشتبہ خود کشی کی کوششیں 12تا 17سال کی عمر کے نوعمروں خصوصاً لڑکیوں میں بڑھنا شروع ہوئیں۔

تازہ ترین