• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی کام بندکرنے کیخلاف علاقہ مکینوں کی احتجاجی ریلی

پشاور(وقائع نگار) یوسی 13شیخ آباد پارک میں پانی کابورکرنے کیلئے تعمیراتی کام بندکرنے کیخلاف علاقہ مکینوں نے شیخ آبادپارک سے لاہوری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں علاقہ مکینوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر علاقہ ایم پی اے کامران بنگش اورٹاؤن ون انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ٹاؤن ون انتظامیہ اورایم پی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی ریلی کی قیادت علاقہ کے سیاسی وسماجی شخصیت وسابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبرالحاج سعیدالرحمن صافی کے جانشین حاجی فضل وہاب صافی کررہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فضل وہاب صافی نے کہاکہ مذکورہ پارک میں پانی کی شدیدقلت کے پیش نظرٹاؤن ون انتظامیہ کوپانی کے بورکیلئے تحریری طورپردرخواست دی گئی مگرپانی کابورکرنے کامسئلہ سیاست کی بھینٹ چڑھ چکاہے ۔عوام علاقہ نے مطا لبہ کیا ہے کہ شیخ آبادکے اس سنگین مسئلہ کافوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگروزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مسئلے کے حل تک احتجاجی دھرنادینگے۔
تازہ ترین