• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن کا ٹائٹل چیک ریپبلک کی باربورہ کے نام

فرنچ اوپن میں چیک ریپبلک کی باربورہ کریجیکوا نےروس کی انیسٹیسا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فرانس میں جاری ایونٹ کے فائنل میں چیک ری بیلک کی باربورہ کریجیکوا کا مقابلہ روس کی انیسٹیسا سے ہوا، شروعات سے ہی بار بورہ نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت لیا جس کے بعد انیسٹیسا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی اور دوسرے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

کھیل کا تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ باربورہ نے چھ چار سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، باربورہ چیک ری پبلک کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرنچ اوپن جیت کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تازہ ترین