• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی: پھٹی لائن مرمت نہ ہوئی، 30 لاکھ گیلن پانی ضائع

36 گھنٹے گزرنے کے باوجود جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن تاحال مرمت نہیں ہو سکی، لائن پھٹنے سے تقریباً 30 لاکھ گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔

چیف انجینئر کے مطابق جامعہ کراچی میں جمعے کی شام کو 66 انچ قطر کی لائن بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی تھی، اس لائن کے پھٹنے سے اب تک 30 گیلن پانی ضائع ہوچکا ہے۔

مذکورہ لائن سے گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

چیف انجینئر کے مطابق لائن پھٹنے سے ہونے والا پانی کا رساؤ روک دیا گیا ہے جبکہ سڑک پر جمع پانی کی نکاسی بھی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانی کی اس لائن کو جلد مرمت کر کے پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین