• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون ڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مذکورہ نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23سالہ کریم نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین