• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، شوہر نے بیوی اور ایک شخص کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4/Dگلزار محمدی مسجد کے قریب واقع گھر میں ملزم راشد نے اپنی بیوی 35سالہ ناہید اور اسکے آشنا 26 سالہ سلمان کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا، پولیس نے ملزم راشد کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سرجانی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان ہے اور وہ سرجانی سے قبل کورنگی میں رہائش پذیر تھا اور مقتول سلمان ملزم کا پرانا دوست اور کورنگی کا رہائشی تھا، ملزم راشد کو شک تھا کہ مقتول سلمان سے اسکی اہلیہ کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے راشد نے کورنگی سے مکان چھوڑ کر سرجانی ٹاؤن میں مکان لے لیا، لیکن سلمان سرجانی بھی آتا رہا، پولیس کے مطابق بدھ کو راشد نے اپنے گھر میں سلمان کو اہلیہ کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھ کر طیش میں آکر دونوں کو قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی خاور کا کہنا ہے کہ وہ سلمان نامی شخص کو نہیں جانتا ہے کہ وہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھا، پولیس نے مقتولہ کے بھائی خاور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین