• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے انتخابات جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا، شہباز گل


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم اگلا الیکشن جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب کچھ تو حیا کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن سائلنٹ موڈ پر رہے گی، ہمیں پتہ ہے کہ اورسیز پاکستانیوں میں مسلم لیگ (ن) کے ماننے والے کم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان پی ٹی آئی کے چاہنے والے زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ گلو بٹ کے نام پر الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہتے ہیں، یہ ہم نہیں کرنے دیں گے، دنیا کے ممالک کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرانک ووٹنگ نظام ہے، آپ گلو بٹوں کے ساتھ الیکشن کروانے کا نظام چاہتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ہم اگلا الیکشن جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تین سال میں عمران خان نے 52 کروڑ روپے بسکٹ اور چائے کے اخراجات سے بچائے۔

تازہ ترین