• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سعید غنی


صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری پہلے بھی سندھ حکومت کو ہٹانے کی بات کرتے رہے ہیں، دراصل پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے غیر آئینی مداخلتوں کی بات کی ہے، سندھ کے لوگ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت اپنے ووٹوں پر قائم ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ کراچی اور حیدرآباد میں مخالفین کی بلدیاتی حکومتیں تھیں، پی ٹی آئی کی مرکز میں مانگے تانگےکی حکومت ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ فوادچوہدری اتحادیوں کو حوصلہ دینے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون کے مطابق صوبہ چلارہی ہے جبکہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کردیا گیا تو سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرایا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آئین و قانون کی بات کرنے پر مراد علی شاہ کو پسند نہیں کیا جاتا۔

تازہ ترین