• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بجٹ کاغذ کی چھتری ریلیف نہیں دے سکتی، پرویز رشید


مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے حال ہی میں رہا ہونے والے پارٹی رہنما میاں جاوید لطیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔

اس موقع پر جاوید لطیف نے کہا کہ اس حکومت کے بجٹ کا اصل چہرہ جلد نظر آجائے گا اور اس کے بعد پنجاب کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔

اس سے قبل اپوزیشن جماعت کی سینئر رہنما جاوید لطیف کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں رہائی پر مبارک باد دی اور ان کی جرات و بہادری کو سراہا۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہاکہ ن لیگ قائد میاں نواز شریف اور ان کے کارکن جاؤید لطیف کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ جب ووٹ چوری ہوگا تو چینی کی قیمتیں بڑھیں گی۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ مہنگائی اور بیروگاری کا سامان ہے، جعلی بجٹ کاغذ کی چھتری ہے جو ریلیف نہیں دے سکتی۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاکہ میاں جاوید لطیف نے پاکستان کےلئے جیل کاٹی، ہم قربانی دیں گے تو تبدیلی آئے گی۔

جاوید لطیف نے میڈیا کے روبرو کہا کہ سیاسی ورکر کو پیغام دیناچاہتا ہوں، اب مفاہمت نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہاکہ ہم تین صوبوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بلند کریں گے، بجٹ کے معاشی اعداد و شمار عوام کو سمجھ نہیں آئے۔

جاوید لطیف نے مزید کہاکہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا ادویات، گھی، کھادیں اور دیگر چیزیں سستی ہوں گی؟

ان کا کہنا تھاکہ اس حکومت کے بجٹ کا اصل چہرہ جلد نظر آجائے گا اور اس کے بعد پنجاب کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید