• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اپوزیشن کیلئے 11 کے وی کا جھٹکا ثابت ہوگا، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی بجٹ اپوزیشن کے لیے 11 کے وی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسپیکر اور اتحادی جماعت کے ساتھ مشاورت سے بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت یکساں ترقیاتی پروگرام پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نئے منصوبے سامنے لارہے ہیں، بجٹ اپوزیشن کے لیے11 کے وی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ پر اپوزیشن انگلیاں منہ میں دبائے سیاست کے حوالے سے مایوس ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کا بجٹ ان کی مایوسی میں مزید اضافہ کرے گا، اپوزیشن کے لیے کل کے بجٹ میں سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے کی ڈیدلائن دی ہے، بجٹ میں محنت کش کے حقوق کا تحفظ کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین