• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو آر ایل این جی پلانٹس کی نجکاری کریں گے، حماد اظہر


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2 آر ایل این جی کے پلانٹس کی نجکاری کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران حماد اظہر نے کہاکہ پچھلی حکومت نے ٹرانسمیشن پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوری والے علاقوں میں اگر لوڈشیڈنگ نہ کی تو گردشی قرضے بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دو آر ایل این جی کے پلانٹس کی نجکاری کریں گے جبکہ پاکستان اسٹیل کی بڈنگ بھی اس سال ممکن ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہردو ہفتے بعد میری وزیرخزانہ اور وزیر نجکاری سے ملاقات ہوتی ہے۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ بڑےڈسکوز کو سب سے زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ڈسکوز کی اچھی پرفارمنس رہی ہے، چھوٹے ڈسکوز کی نجکاری کی طرف جانا پڑے گا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کم ترین قیمت پر دستیاب ہے، اگلےسال ریفائنریز کی پروڈکشن بھی زیادہ ہوگی۔

اُن کا کہنا تھاکہ چھ سے سات ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ پورےسال ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ کم رہی ہے، ملک میں ایک ماہ یا تین ہفتہ بجلی کی سب سے زیادہ طلب رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 400 ارب روپے کپیسٹی پےمنٹس پچھلے سال کی نسبت زیادہ دیں، جب 6 سے 8 ہزارمیگاواٹ لوڈ ہوتا ہے، اس وقت بھی پےمنٹس پوری کرنا پڑتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، اگر بڑے ہائیڈل پلانٹس پر بریک ڈاؤن آئے تو دوسرے پلانٹس سے کیچ اپ کیلئے ایک دو روز لگتے۔

اُن کا کہنا تھاکہ پچھلی حکومت نے ٹرانسمیشن پر توجہ نہیں دی، تین ہزار میگا واٹ بجلی 6 ماہ میں سسٹم میں شامل کر رہے ہیں، عمر ایوب کے دور میں چار ہزار میگا واٹ ٹرانسمیشن لائن کی صلاحیت بڑھائی گئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ 2015میں ن لیگ نے گیس پائپ لائن پر ایم او یو سائن کیا اور کام نہیں کیا،2011 سے عدم ادائیگیوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ فیڈرز ایسے بھی ہیں، جہاں 70سے 80 فیصد بجلی چوری کی جاتی ہے، ہم پی ایم ٹیز پر میٹرز اور ایریئل بنڈل کیبل استعمال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی چوری والےعلاقوں میں اگر لوڈشیڈنگ نہ کی تو گردشی قرضے بڑھیں گے، پچھلے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہتا۔

تازہ ترین