• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کرائسٹ چرچ پر جیسنڈا آرڈرن پر بننے والی فلم ابتدا میں ہی تنقید کی زد میں


سانحہ کرائسٹ چرچ پر جیسنڈا آرڈرن کے ردِعمل پر فلم کی تیاری جاری ہے تاہم یہ فلم پروڈکشن کے مرحلے میں ہی تنقید کا شکار ہوگئی۔  

فلم کا ٹائٹل ’’They are Us‘‘ ہے جو ان کی تقریر کے دوران ایک جملے سے ہی لیا گیا ہے۔ 

جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا حملہ آور نہیں، مسلم کمیونٹی ہماری اپنی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں بسنے والے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ہوئے سانحے کی کہانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کا مرکز حکومت کو نہیں بلکہ یہاں بسنے والے مسلمانوں کو ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے بھی فلم سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ 

تازہ ترین