• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج سے متعلق سعودی فیصلہ درست، شریعت میں اسکی اجازت، طاہر اشرفی

حج سے متعلق سعودی فیصلہ درست، شریعت میں اسکی اجازت، طاہر اشرفی 


لاہور(نمائندہ جنگ)نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نجی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی تائید کرتا ہے ، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے مناسب اور درست فیصلہ کیا گیا شریعت میں اسکی اجازت ہے 60 ہزار حجاج کیلئے انتظامات کرنا بھی بہترین کارنامہ ہوگا۔ 

سعودی عرب کی قیادت اور عوام نے ہمیشہ حجاج اور زائرین کی خدمت کی ہے ، شریعت اسلامیہ اضطراری حالت میں اس طرح کے فیصلے کی اجازت دیتی ہے۔ حکومت پاکستان ، دارالافتاء پاکستان ، پاکستان علماءکونسل سمیت تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اس کی تائید کرتے ہیں۔ 

موجودہ حالات میں 60ہزار حجاج کیلئے انتظامات کرنا بھی سعودی حکومت کے بہترین کارناموں میں سے ایک ہو گا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا سعودی تعاون سے پاک افغان علماء کانفرنس قطعی طور پر افغانستان کے کسی فریق کی حمایت یا مخالفت کیلئے نہیں بلکہ افغانستان میں امن کیلئے تھی ۔ 

سعودی عرب اور پاکستان کی ایک ہی خواہش ہے کہ اس خطہ میں اب بہنے والا خون بند ہو۔ دونوں ملکوں میں دوریاں پیدا کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہوئیں۔ 

آج پاکستان ، سعودی عرب ،پورے عالم اسلام اور عالم عرب سے گزشتہ دس سالوں سے زیادہ قریب ہے اور یہی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی اور سوچ ہے۔

تازہ ترین